مہمند ( نمائندہ 92نیوز)مہمند،بائیزئی تورخیل میں بارودی سرنگ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کاایک اہلکارشہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ۔انتظامیہ کے مطابق قبائلی ضلع مہمند بائیزئی سب ڈویژن کے علاقہ تور خیل میں مہمند رائفلز 202 ونگ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ پہلے سے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیا جسکے نتیجے میں ایک سپاہی فیض اﷲ موقع پر جاں بحق جبکہ 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا تا ہم گرفتاری کے اطلاعات موصول نہیں ہو ئی ہیں۔