لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ میں ’’ امپروومنٹ آف انویسٹی گیشن‘‘کورس کا آغاز کر دیا گیا۔ 2 ہفتہ پر محیط کورس میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 20 پولیس افسران شریک ہیں۔ پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر گاردات کے 9،سکیورٹی ڈویڑن کے 50، آپریشن ونگ کے 48 جبکہ کے 9 لیڈیز اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے ۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1130 سے زائد اہلکار روانہ کئے ۔ احتساب اور دہشت گردی عدالت سمیت مختلف پوائنٹس پر روزانہ ایس ایس یو کے 800 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے ۔ احتجاج کے مختلف مواقع پر اینٹی رائٹ فورس نے 1320 مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کیا۔