لاہور ( شوبز ڈیسک) لالی ووڈ سٹارمیرا نے کہاہے کہ عاصم ملک منجھے ہوئے ہدایتکار ہیں اور فلم ’’باجی ‘‘کے پارٹ ٹومیں بھی ان کے ساتھ کام کروں گی ،فلم’’باجی‘‘ کی طرح یہ بھی شاہکار پراجیکٹ ثابت ہوگااوراس سے فلم انڈسٹری میں نئی روایت متعارف ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں متعدد ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اورہرکسی کی اپنی خوبی ہے لیکن ہدایتکار عاصم ملک بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیں او رجو بھی اداکارایک باران کے ساتھ کام کرتاہے وہ ان کے ہر پراجیکٹ کا حصہ بننے کا خواہشمند ہوتاہے ۔