لاہور( کلچرل رپورٹر ) نامور اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری اور میں نے سوچا بھی نہیں تھاکہ اس کے آن ائیر ہونے سے ’’عروسہ ‘‘ کی مقبولیت کا دور واپس آ جائے گا ، میں نے جو کردار ادا کیا وہ صرف کہانی کے مطابق تھا اور میرے خیال میں اس ڈرامے میں ہمایوں سعید نے ہمدردیاں سمیٹی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی ایسی ہوا چلی کہ جہاں بھی جاتا تھایہی ڈرامہ موضوع بحث ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے معمول کے مطابق دوسرے پراجیکٹ سائن کرتا ہوں اسی تناظر میں اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن مجھے علم نہیں تھاکہ یہ شاہکار ڈرامہ ثابت ہوگا۔