لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف میوزک کمپنی ای ایم آئی (پاکستان)کی جانب سے سینئر موسیقاراستاد نثار بزمی مرحوم کا چیک ان کے فرزند سید افتخار احمد کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ای ایم آئی (پاکستان) نے گذشتہ دنوں نامور موسیقاروں وں اور گلوکاروں کو رائلٹی کی ادائیگی بذریعہ چیک کی تھی جس سے ان موسیقاروں اور ،گلوکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ،گلوکاروں کو یہ چیکس عمید ریاض چیف ایگزیکٹو ای ایم آئی(پاکستان) نے دئیے تھے ۔