ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ ر پورٹر) مسیحی برادری کے قدیم دیہات ینگسن آباد اور مارٹن پور کی مسیحی برادری نے این اے 117 اور پی پی 132 میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ،مارٹن پور میں منعقدہ انتخابی جلسے میں این اے 117 میں ن لیگ کے امیدوار چودھری بر جیس طاہر ،پی پی 132 سے ن لیگ کے امیدوار رانا محمد ارشد ،شہزاد منشی ،فریاد بھٹی ،فلک شیر گل اور ڈیوڈ اورنگزیب سمیت مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری بر جیس طاہر ،رانا محمد ارشد ،شہزاد منشی اور دیگر مقررین نے کہا کہ اقلیتی برادری کا ملک بنانے اور اسے ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور حکومت میں اقلیتوں باالخصوص مسیحی برادری کے مسائل کی طرف بھرپور توجہ دی ہے ۔