لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے نارووال میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے واقعہ پر نوٹس کے بعد ڈی پی او نارووال نے جرم کا ارتکاب کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نارووال سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے بلکہ انہیں سخت اور قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔