لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر، کامرس رپورٹر،کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے وحید اخترانصاری ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب کو 5ستمبر2020کو ریٹائرکرنے کے علاوہ اسلم راؤ چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ19میں ترقی دے کر تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا ۔افتخار علی ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کو افسر بکار خاص بنا نے ،ماریہ طارق ڈائریکٹر(لوکل گورنمنٹ) فیصل آباد کو ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈسپورٹس ، تقرری کے منتظرآفتاب احمدکو اپنے پے سکیل میں ڈائریکٹر(لوکل گورنمنٹ) فیصل آباد،عبد الستار خان ڈپٹی سیکرٹری (پلاننگ) یوتھ افیئرز، سپورٹس کو ڈپٹی سیکرٹری (پلاننگ) سیاحت کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے ، مظفر خان ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ ) وہاڑی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) وہاڑی کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔ سید محمد صاحب عالم ایس ایس ایس (اردو) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ لکھپت لاہور کی خدمات پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سپرد کردی گئیں جہاں انہیں اسسٹنٹ چیف تعینات کیا جائے گاجبکہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی صوابدید پر موجود سید اشفاق حسین بخاری کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ڈائریکٹوریٹ آف ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کرنے ، منور حسین گورائیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ شریف ندیم سیکشن آفیسر فنانس کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ18میں ترقی دے کر تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری (او اینڈ ایم ) ریگولیشن ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیاگیا ۔علاوہ ازیں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے صوبے کے مختلف شہروں میں ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتیوں کا مراسلہ جاری کردیا۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تین سینئر افسروں عارف انوربلوچ،ندیم ارشادکیانی اور بشریٰ امان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ۔دوسری طرف 4سال بعد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قواعد وضوابط بنا دیئے گئے ،جس کے بعد تنخواہوں اور گریجویٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،گریجویٹی اورسالانہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔ادھرمحکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول خیرانوالہ شیخوپورہ افتخار حسن بٹ کو تبدیل کر کے قائم مقام سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی تعینات کر دیا جبکہ قائم مقام سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کا چارج اعظم کاشف سے واپس لے کر انہیں محکمہ سکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ علاوہ ازیں محکمہ جیل خانہ جات کے 5افسر تبدیل کردیئے گئے جس کے مطابق افضال احمدڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو)ڈسٹرکٹ جیل اٹک،عابد علی سعیدڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(فیملی رومز)سنٹرل جیل لاہور ،مصطفی احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ)ڈسٹرکٹ جیل اٹک، عمران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو)ڈسٹرکٹ جیل سرگودھااورناصر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ)ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے ۔ادھر آئی جی پنجاب نے بٹالین کمانڈر (7) پی سی لاہور جہانزیب نذیر خان کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن،تقرری کی منتظر عمارہ اطہرکوبٹالین کمانڈر (7) پی سی لاہورجبکہ تقرری کے منتظر عبدالوہاب کو ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور اورایس پی لیگل ملتان ریجن شہزاد حمیدکو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔