رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہاکہ نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جو بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ان میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے منتخب کیا۔چیئرمین نیب کی تقرری میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ جس نے جو کیا وہ بھگتے گا۔ ہمارے ارکان بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔