کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ نئے سال کے پہلے روز دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 16787 بچے پاکستان میں پیدا ہوئے ۔یونیسف کے مطابق 2020کا پہلا بچہ فجی میں پیدا ہوا جبکہ عالمی سطح پریکم جنوری کو ہونے والی نصف سے زائد پیدائشیں 7 دیگر ممالک میں ہوئیں۔ پہلے روز 67385 بچے بھارت ، 46299 چین ، 26000 نائیجیریا ، 13020انڈونیشیا ، 10452امریکہ ، 10247کانگو جبکہ 8493 ایتھوپیا میں پیدا ہوئے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسف ہنریٹا فور نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اپنے بعد آنے والوں کے مستقبل ، ان کی صلاحیتوں اور زندگی کے سفر میں ان کے لئے بہتر امکانات تلاش کرنے سے متعلق سوچنا ہو گا۔