پنسلوانیا(ویب ڈیسک) اب سے سو سال قبل کا انسان قدرے زیادہ جسمانی مشقت کیا کرتا تھا اب یہ حال ہے کہ آرام پسند لوگوں کو طرح طرح کے عارضے لاحق ہوگئے ہیں۔ اس تناظر میں ماہرین نے جسمانی مشقت اور ورزش کو بہت اہم قرار دیا ہے ۔ اب ماہرین کے ایک پینل نے کہا ہے کہ ورزش کینسر کو روکتی ہے اور کینسر کا علاج کرنے والے افراد دونوں کیلئے یکساں فائدہ مند ہیں تاہم سرطان کے مریضوں کو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ورزش کرنی چاہیے ۔ پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر کیتھرین شمز کے مطابق ہفتے میں تین مرتبہ نصف گھنٹے کی ایئروبک ورزشیں ضرور کی جائیں جبکہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اسٹرینتھ ورزشیں بھی کی جانی چاہیں۔