لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت تھیلیسیمیا کے علاج کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہتھیلیسیمیا پروگرام کے لئے مزید 7 کروڑ روپے کی منظوری لی جائے گی ۔ وزیرِ صحت کے مطابق اب تک 10 کروڑ روپے تھیلیسیمیا پروگرام پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ انھوں نے ہدایت جاری کی کہ خون کے عطیات کے لیے موثر آگاہی مہم مسلسل جاری رکھی جائے ۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا تحصیل ہسپتال مری کی ایمرجنسی بند ہونے کا نوٹس لے لیا ۔وزیر صحت نے سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر عائشہ کو انکوائری کی ہدایت بھی کر دی ۔وزیر صحت نے کہا کہ مری ہسپتال کی ایمرجنسی فوری طور پر کھولی جائے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی شکایات دور کی جائیں۔