لاہور(کلچرل رپورٹر)سال 2021 ء میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 10 پاکستانی میوزک ویڈیوز کی فہرست سامنے آگئی ہے ۔ لارشا پیخاور اس فہرست میں پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر اور گل پانڑا کے مشہور پشتو گانے ’لارشا پیخاور‘ یوٹیوب پر 52 ملین سے زیادہ ویوز کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پاکستانی میوزک ویڈیوبن گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر مشہور گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو ’’رفتا رفتا‘‘ہے ، جس نے ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر 41 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں۔ علی ظفرکا مشہور کلام’’بلغ العلیٰ بکمالہ‘‘ 32 ملین ویوز کے ساتھ 2021 ء کی تیسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو رہی۔