کینبرا ( ویب ڈیسک) آسٹریلوی حکومت کی جانب سے جانوروں کے حقوق کی ادائیگی اور فلاح و بہبود کے لیے سخت قوانین بنائے جارہے ہیں جس کے تحت پالتو جانور پالنے والے افراد پر جانوروں کے حقوق ادا نہ کرنے پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے ۔ آسٹریلو ی حکومت نے مذکورہ قوانین پر عمل درآمد کا آغاز دارالحکومت کینبرا میں شروع کردیا ہے جس کے بعد دارالحکومت میں مقیم وہ افراد جنہوں نے جانور پالے ہوئے ہیں بالخصوص کتے اگر ان کے ساتھ دن میں ایک مرتبہ چہل قدمی نہیں کی تو 4 ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانے کا سامنا کر پڑسکتا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے دارالحکومت میں نافذ کردہ ترمیمی بل میں پالتو جانوروں کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے مالکان پر سخت جرمانے بھی شامل ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق بل کے تحت پالتو جانوروں کے مالکان اگر اپنے جانور کو بنیادی سہولیات جیسے کھانا، پانی اور رہائش فراہم نہیں کرپائے تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔