لاہور ( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل گرل سارہ بھٹی نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے یہ فیصلہ اپنی دادی کے انتقال کے ایک دن بعد کیا۔فیس بک پر ایک پوسٹ میں سارہ بھٹی نے کہا کہ انہیں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران بے پناہ پیار ملا جس کیلئے وہ سب کی شکر گزار ہیں، اب انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، مستقبل میں ان کا یہ فیصلہ تبدیل بھی ہوسکتا ہے لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔