واشنگٹن( ویب ڈیسک) ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی ٹھوڑی پر 15 کرسیوں کا توازن برقرار رکھ کر دوبارہ سے گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ ڈیوڈ رش، سٹم(STEM) ایجوکیشن کی تشہیر کے لیے 100 گینز ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ انہوں نے ہینڈرسنویل، ٹینیسی کا سفر کر کے ٹی بی این کے ہوکابی شو میں ٹھوڑی پر زیادہ سے زیادہ کرسیاں توازن سے رکھنے کا عالمی ریکارڈ دوبارہ سے اپنے نام کیا ہے ۔ ڈیوڈ نے اس سے پہلے یہ ریکارڈ 8 کرسیوں کے ساتھ بنایا تھا۔ اس سال کے شروع میں یہ ریکارڈ جاء رولنگز نے توڑا تھا۔ٹی وی شو میں ڈیوڈ نے 10 سیکنڈ کے لیے 15 کرسیاں ٹھوڑی پر متوازن کر کے رولنگز کے 11 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔