سینٹ پیٹرزبرگ(ویب ڈیسک) روسی فنکار سالاوٹ فیڈائی منی ایچر مجسموں اور اشیا تراشنے کے ماہر ہیں۔ وہ انتہائی باریکی سے عام پنسل اور رنگدار پینسلوں کی نوک پر مشہور کردار، عمارات اور تاریخی مقامات تراشنے کے ماہر ہیں۔ان کے کاڑھے گئے شاہکاروں کو دیکھنے کے لیے مکعب عدسے کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ وہ انتہائی مختصر ہوتے ہیں۔ تاہم ان کی اندرونی تفصیلات دیکھ کر ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے۔سالاوٹ خود کو گریفائٹ اسکلپٹر یا مجسمہ ساز کہتے ہیں۔ اگرچہ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن گزشتہ 25 برس سے پینسل کی نوک پر انتہائی مختصر مجسمے تخلیق کررہے ہیں۔