لاہور(گوہرعلی) حکومت پنجاب نے آج فنانس بل کی منظوری کے موقع پر کورم پورا کرکے کئی مسودہ قوانین پیش کرنے اور منظور کرنے سے سمیت 4 آرڈنینس کی مدت میں توسیع کرنے کی خفیہ منصوبہ بندی کرلی ،حکومت پنجاب آج دیوانی اور فوجداری تنازعات کے حل کے لئے نظام قائم کرنے کا اہم ترین بل منظور کرائے گی،اس بل کو دی پنجاب آلٹرنیٹوڈسپیوٹ ریزولوشن بل2109کانام دیا گیا جبکہ حکومت پنجاب دی پنجاب واٹر بل2019اوردی پنجاب سنٹینسگ بل2019 متعارف کرائے گی ،ذرائع کے مطابق وزیر قانون بشار ت راجہ نے آج کے اجلاس کا ایجنڈ ا تشکیل دینے کے لئے متعلقہ محکموں سے طویل مشاورت کی ہے جس کے بعد ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی ،جن چار آرڈنینس کی مدت میں توسیع کی جائے گی ان میں دی پرونیشل ایمپلائز سوسائٹی سکیورٹی( ترمیمی) آرڈنینس2019،دی پنجاب زکوٰۃ اینڈ عشر( ترمیمی) آرڈنینس2019،دی پنجاب کھال اینڈ پنچایت آرڈنینس 2019دی پنجاب لینڈ ریونیو(ترمیمی )آرڈنینس2019شامل ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ آج کے اجلاس کے لئے کورم پورا کرنے کے لئے بشارت راجہ اور چیف وہیپ سید عباس علی شاہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔