لاہور ( کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر ) پولیس کا پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 231 پتنگ باز،3 پتنگ فروش اورایک مینوفیکچررکو گرفتار کر لیاجبکہ ملزمان کے خلاف141مقدمات درج کیے گئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعیدکا کہنا ہے کہ سٹی ڈویژن سے 54 پتنگ باز،1پتنگ فروش گرفتار،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 22پتنگ باز ،1 پتنگ فروش گرفتار،اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 25 پتنگ باز اور 1 کائٹ مینو فیکچرر گرفتار، کینٹ ڈویژن سے 70پتنگ باز،سول لائنزسے 21 جبکہ صدرڈویژن سے 27 پتنگ باز گرفتارکیے گئے ۔ پولیس کے مطا بق ملزمان سے 600 سے زائد پتنگیں،3 چرخیاں،167 پنی ڈور،34 گچھی ڈور برامد اور پتنگ سازی کا سامان برآمد کیا گیا ۔