کراچی(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو ارکان سندھ اسمبلی کورونا کا شکار ہوگئے ۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرایم پی اے سعدیہ جاوید نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا جبکہ ان کے گھر کے باقی 3 افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔