لاہور (خبرنگارخصوصی) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے ، ان کے خلاف نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں جعلی اکاؤنٹ کا مقدمہ بنایا گیا ہے جبکہ سابق صدر کا کوئی جعلی اکاؤنٹ نہیں۔ عمران نیازی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔۔۔ وہ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آصف زرداری رہائی کیمپ سے خطاب کر رہے تھے ۔ چئیرنگ کراس لاہور پنجاب اسمبلی کے بالمقابل پیپلز پارٹی نے سارا دن احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں سینئر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی جن میں سید حسن مرتضی۔ چودھری اسلم گل ،ثمینہ خالد گھرکی عارف خان، مانی پہلوان، نصیر اختر اور دیگر بھی شریک تھے ۔ ،پی پی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اوعمر فریال تالپور کرپشن مقدمات کی بجائے ریاستی تعصب کی سزا بھگت رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی ملک بھر میں ان کی رہائی کے کیمپ لگائے گی ہم فضل الرحمن کے احتجاج کے شانہ بشانہ ہونگے ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،پیپلزپارٹی احتجاجی جلسوں ،ریلیوں کا حصہ ہوگی مگر دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی۔