واشنگٹن( ویب ڈیسک) اوہائیو کے ایک گرجا گھر نے اے سی چرانے والے چوروں کو ایک دلچسپ پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے گرجا گھر میں تحریری پیغام آویزاں کرایا ہے ، جس پر لکھا ہے جس نے بھی ہمارا اے سی یونٹ چرایا ہے ، اسے اپنے پاس رکھیں۔ جہاں آپ جا رہے ہیں، وہاں بہت گرمی ہے ۔ اکرون الائنس فیلو شپ چرچ کے پاسٹر گس براؤن نے کہا کہ 3500 ڈالر مالیت کا ائیر کنڈیشنگ یونٹ عمارت میں لگائے جانے کے اگلے ہی دن ہی چرا لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بالکل نیا یونٹ تھا،ابھی تو اس کی پہلی ادائیگی بھی نہیں کی گئی تھی۔ گس براؤن نے بتایا کہ چوروں کو دئیے گئے پیغام کا حقیقی مطلب یہ نہیں۔ اگر وہ اپنے جرم کی تلافی کریں تو مفاہمت کی گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ راستہ صرف انہیں جہنم لے جائے گا اور ہم نہیں چاہتے کہ آپ وہاں جائیں۔براؤن نے کہا کہ اُن کی خواہش تو چوروں کو اپنے چرچ میں دیکھنے کی ہے ۔