لندن(ویب ڈیسک) چوہوں کی تیارکردہ ننھی منی پینٹنگ تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اور انہیں فروخت کرنے والی خاتون خاصی دولت مند بھی ہوچکی ہیں۔ اسٹیف ٹو گڈ نامی خاتون نے ان کی مدد سے فنِ مصوری کا ایک کاروبار شروع کیا ہے۔ لیکن اس کا آغاز ایک پالتو چوہے کی موت سے ہوا۔ بیمار چوہا اسٹیف کو بہت عزیز تھا لیکن وہ دورانِ علاج مرگیا۔ مرنے سے قبل خاتون نے اس کے پنچوں کو رنگوں میں ڈبوکر ان کے نقوش ایک کاغذ پر اتارلیے۔ اس کے بعد انہیں خیال آیا کہ یہ کام زندہ چوہوں سے بھی لیا جاسکتا ہے۔اس کے بعد انہوں نے چھوٹے چھوٹے کینوس تیار کئے اور چوہوں کو پیروں کو رنگوں میں ڈبوکر انہیں مصوری کے نقوش چھاپنے کی تربیت دی۔