شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیصل آباد روڈ کی آبادی بھکھی میں چچا نے اپنی کمسن بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس کو ملزم فرار ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اپنی سات سالہ بھتیجی(خ) کو اپنے گھر کے اندرونی کمرہ میں لیجاکر اس سے زبردستی زیادتی کرڈالی بچی کی چیخ وپکار سن کر اس کا بھائی موقع پر پہنچ گیا جس کو دیکھ کر ملزم حالت غیر میں چھوڑ کرفرار ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس کے میڈیکل کیلئے سول ہسپتال ریفر کردیا ہے جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی،گگومنڈی کے نواحی گاؤں361ای بی کارہائشی محنت کش برکت علی ولدفتح محمدمحنت مزدوری کرنے کیلئے گھرسے باہرگیاہواتھاگھرمیں اس کی بیوی اکیلی تھی کہ اسی دوران قریب نوبجے دن دیہہ ہذاکاہی رہائشی اوباش نوجوان عامرولدعاشق اپنے تین نامعلوم ساتھیوں سمیت وہاں آگیااورزبردستی برکت علی کی بیوی کواغواء کرکے لے گئے ، 120تیرہ اے ایل کے رہائشی سلیمان نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا کاشف اپنے دوست سکندر کے ہمراہ تمباکو فروخت کرنے کے لیے کسوال اڈا آرہا تھا کہ نواحی گاؤں 120/13اے ایل کے نزدیک اﷲ رکھا وغیرہ 6افراد نے اسے زبردستی کار میں ڈالا اور اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ،اوکاڑہ کی نواحی بستی داخلی کو ٹ شیر خاں کے رہائشی محمد امیر کی جواں سالہ بیٹی ساجدہ بی بی کو ملزم محمداسماعیل ولد منظوراحمد اپنے دونامعلوم ساتھیوں سے مل کر زبر دستی اغواء کرکے لے گیا،پولیس نے مغویہ کے والد محمد اسماعیل کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔