شنگھائی (ویب ڈیسک) چین میں مقامی شہریوں نے چھٹی منزل سے نیچے گرنے والے بچے کو بچالیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔چین کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب 3 سالہ بچے کو چھٹی منزل پر اپنی بالکونی سے لٹکا ہوا دیکھا گیا۔علاقہ مکینوں نے ریسکیو اداروں کو فون کیا تاہم صورت حال ہنگامی اقدام کی متقاضی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے ہمسائے ایک کمبل لے آئے اور 8 سے زائد افراد نے کمبل کو مضبوطی سے پکڑ لیا تاکہ بچہ فرش پر نہ گرنے پائے ۔بچے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے معمولی طبی امداد کے بعد والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔