بیجنگ( نیٹ نیوز) چین نے دنیا کا سب سے بلند اور تیز رفتار جھولا تیار کرلیا ہے جو ایک بہت پرفضا مقام پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ 700 میٹر اونچی چوٹی پر تعمیر یہ جھولا بڑھتے بڑھتے 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کرسکتا ہے ۔ چونگ جنگ میں واقع ایک پرفضا مقام یون یانگ لونگ گینگ پر قائم جھولا آزمائش سے گزررہا ہے اور ابھی اسے عوام کے لیے کھولا نہیں گیا ہے ۔ سینکڑوں فٹ اونچی پہاڑی پر 100 فٹ بلند خمیدہ ٹاور بنایا گیا ہے جس پر جھولا باندھا گیا ہے ۔ اس میں خاص دھاتی کیبل لگائے گئے ہیں۔