کراچی( ویب ڈیسک) سکول میں بچوں کی غلطیوں پر ان سے کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کروانا ہمارے یہاں بہت عام سی سزا ہے لیکن یوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے دماغ کو بہت فائدہ پہنچتا ہے اور ذہانت میں اضافہ بھی ہوتا ہے ۔ کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے کا یہ انداز دنیا بھر میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے مشہور ہے ۔یوگا ماسٹر چو کوک سوئی نے اس بارے میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے ایک پوری کتاب لکھی ہے جو 2005 میں شائع ہوئی تھی۔