لاہور (سپیشل رپورٹر )کاہنہ پولیس نے مہندی کی تقریب میں فائرنگ،آتش بازی اور غل غپاڑہ کر تے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کر لیا۔ نواحی گائوں میں فیاض احمد کے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں شریک افراد غل غپاڑہ اور فائرنگ و آتش بازی کر رہے تھے ۔ اطلاع ملنے پر فوری پولیس نے موقع پر پہنچ کر 25 افراددانش، دانیال، ابراہیم، وقاص، طاہر، فرحان، مشتاق، نوید، ماجد، ناصر، منظور،اصغر، لیاقت وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں ، رائفلیں ،پسٹل،گولیاں ،ہزاروں روپے مالیت آتش بازی کا سامان اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔