لاہور(وقائع نگار)صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کیلئے عمران خان کا’’نوڈیل‘‘واضح پیغام ہے ۔سیاسی مقاصد کے لئے افواہیں پھیلانے والوں کو ایک بار پھر سخت مایوسی ہوئی ہے ۔عمران خان نے برسوں کرپشن اور کرپٹ نظام کے خلاف جہاد کیا ہے اور اب کرپٹ عناصر سے ڈیل کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔عمران خان نے احتساب کے عمل کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ۔وزیراعظم کے دوٹوک موقف سے کئی ایک کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے ۔صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام ہیں۔احتجاج اور دھرنوں سے قومی دولت کے لٹیروں کی جان نہیں چھوٹے گی۔نواز شریف اور زرداری کو لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا ہوگی۔