مکرمی ! آپ کے موقر اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف مرکوز کروانا چاہتی ہوں۔ جرائم بڑھنے کی ایک وجہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی بھی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے ۔راہ چلتے ہوئے بھی جو ڈکیتی ہو رہی ہیں وہ تو اب کوئی عام سی بات لگتی ہے کہ شہری خود کو باہر سفر کرتے ہوئے غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔کبھی کبھار تو جرائم پیشہ افراد اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ لوگوں کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔حکومت کو چاہیے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کوبرقرار رکھتے ہوئے جرائم کو قابو کرنے کی کوشش کرے.تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہوسکے اوریہ اسی وقت ممکن ہے جب ان گروہوں کو قابو کیا جائے گا۔ خصوصی طور پر اسٹریٹ کرائم تو اب ایک عام سی بات بن گئی ہے. شہری اپنے گھر کے باہر گلی ، محلوں میں بھی آزادانہ طور پر نہیں گھوم سکتے اور خودکو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ (رمشاء محمد ، کراچی)