واشنگٹن(ویب ڈیسک) باکسنگ اور مارشل آرٹ کے کھلاڑی تربیت کے دوران بھوسے بھرے بیگ کو مکے مارتے رہتے ہیں لیکن اب ایک تربیتی روبوٹ پلٹ کر ان پر وار بھی کرسکتا ہے۔اس روبوٹ کو مارشل آرٹ کے مشہور کھلاڑی برینٹ ورڈائلیز نے تیار کیا ہے۔ ایک کھلاڑی کے ساتھ مشق کرتے ہوئے ان کی کلائی پر شدید چوٹ آئی جس کے بعد انہوں نے ورزشی تربیت کرانے والے روبوٹ پر کام شروع کردیا اور تربیت میں مدد فراہم کرنے والا قدَ آدم آلہ بنایا ہے۔اس روبوٹ کی اونچائی 12 انچ ہے جسے دیوار پر نصب کیا جاسکتا ہے لیکن اونچائی کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔