بیجنگ (ویب ڈیسک) دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت اور مہارت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔چین میں کنگ فو ماسٹر نے اپنے کانوں کے ذریعے کار کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔چینی صوبے ہینان کے شہر شینگ کوئن میں یانگ ڈیون نامی کنگ فو ماسٹر نے اپنے سیدھے کان میں کلپ اٹکایا اور پھر اس کلپ سے جڑی رسی کو مسافروں سے بھری دو کاروں سے باندھ کر یوں کھینچا کہ وہاں موجود افراد بھی اس شخص کی طاقت اور مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے ۔کنگ فوماسٹر کی ہمت اور بہادری کی یہ ویڈیو جس نے بھی دیکھی وہ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔