ہنوئی(ویب ڈیسک) ویتنام میں کورونا وائرس وبا کے دوران ایک شیف نے گزشتہ ماہ سب سے پہلے کورونا وائرس کی شکل کا برگر تیار کیا تھا تاہم اب دنیا بھر میں اس کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔سب سے پہلے ویتنام کے ریسٹورینٹ کے شیف ہوانگ تانگ نے کورونا وائرس کے ہو بہو شکل کا برگر تیار کیا تھا۔ریستوران کے مالک کا کہنا ہے کہ کورونا برگر کھا کر آپ اس مہلک وائرس کے مرض میں مبتلا نہیں ہوں گے البتہ آپ کو یہ یاد رہے گا کہ کورونا سے کیسے بچنا ہے۔ ریستوران کے مالک کام کے دوران بھی کورونا کی شکل کی طرح کی ٹوپی پہنے ہوتے ہیں۔