لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم ’’کہے دل جدھر ‘‘کی لاہور کے مقامی سینما میں دوبارہ سکریننگ کی گئی۔اس موقع پر فلم کے ہیرو جنید خان،روما مائیکل ،رائٹر کامران باری اور فلم کے ایڈیٹر عدیل پی کے نے شرکت کی۔سینئر اداکار راشد محمود،ندیم چیمہ،ڈاکٹر اعجاز وارث،وسیم علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔فلم کہے دل جدھر گزشتہ سال دسمبر میں انگلش فلم سپائڈر مین کے سامنے ریلیز کی گئی تھی جو ناکامی سے دوچار ہوئی۔اب پھر سے اس فلم کو لاہور میں اسکریننگ کی گئی ہے ۔فلم کی ہیروئن منشا پاشا،عتیقہ اوڈھو،ساجد حسن لاہور نہیں آئے ۔