کراچی (این این آئی)ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیرین جوکھیو نے حلف نامہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ شیرین جوکھیو نے حلف نامے میں کہاشوہر کے قتل کا واقعہ اﷲ کی رضا سے ہوا ہے ۔ مجھے میرے شوہر کے قتل سے متعلق گمراہ کن معلومات دی گئیں۔ رکن قومی اسمبلی جام کریم، انکے بھائی ایم پی اے جام اویس و دیگر میرے میاں کے قتل میں ملوث نہیں ۔ دیگر ملزمان جمال، واحد، عبد الرزاق، محمد خان، محمد اسحاق، محمد خان، محمد سلیم، دودو خان اور محمد سومور کا بھی کوئی تعلق نہیں ۔ مذکورہ 11 ملزمان سے متعلق مجھے غلط معلومات دی گئی تھیں، ملزمان کے نام کیس سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں، قتل میں 3 ملزمان معراج، حیدر علی، نیاز سالار ملوث ہیں، قتل نیاز سالار سے جھگڑے کے نتیجے میں ہوا،مقدمے سے دستبردار ہوتی ہیں۔