لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی عابد میر اور مجسٹریٹ شاہد علی کے اچھرہ میں چھاپے ، گراں فروشی پر 12 افراد کو جیل جبکہ سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہ کرنے پر 50 ہزار کے جرمانے کیے گئے ۔ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی عابد میر نے مجسٹریٹ شاہد علی کے ہمراہ اچھرہ اور اطراف میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرکے سرکاری نرخ آویزاں نہ کرنے اور گراں فروشی پر مختلف دوکانداروں کو50000 کے جرمانے عائد کیے جبکہ 12 افراد کو جیل بھیج دیا۔