لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر ) ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن عمران احمد ملک کی قیادت میں ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث147ملزمان گرفتار کر لیئے ۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث5 گینگز کے 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7 لاکھ80 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 17 پسٹلز،01 ائفل اورگولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 منشیات فروشوں کے قبضہ سے 10کلو گرام سے زائد چرس اور342 لٹرشراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران10 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ ، پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لائوڈسپیکر اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر45ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔