وزیرآباد ، وہاڑی ، اوکاڑہ، قصور، گوجرانوالہ، چیچہ وطنی ، حبیب آباد (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نمائندگان 92 نیوز) گکھڑ میں ولیمہ سے واپسی پر وین کو ٹرک نے ٹکرمار دی، نوجوان چاند بٹ جاں بحق اور دلہا دلہن سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ وزیرآباد بائی پاس پر بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20افراد زخمی ہو گئے ۔ وہاڑی میں ملتان روڈپرٹریفک حادثہ دوٹرالرآمنے سامنے سے ٹکراگئے ، دوافراد 22 سالہ سہیل اور 49 سالہ طارقجاں بحق اور دو شدیدزخمی ہوگئے۔چیچہ وطنی میں دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے شہری موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اوکاڑہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر بلال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حبیب آباد میں ملتان روڈ پر اشتیاق احمد اپنے کنٹینر پر اپنے ساتھی ابراہیم کے ہمراہ جارہا تھا کہ دوسرے کنٹینر سے جاٹکرایا ، اشتیاق جاں بحق ہوگیا۔