لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)آئی جی پنجاب انعام غنی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔آئی جی پنجاب کو ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی راؤ سردار علی خان نے مختلف شعبہ جات کے بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہرکے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب کوای چالاننگ اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک کنٹرول،پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے حاصل کردہ نتائج کا بھی جائزہ لیا۔اس مو قع پر آئی جی نے کہا کہ لاہور پولیس کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سیف سٹی کیمروں سے بھرپور استفادہ کرے ۔ دورے کے اختتام پر آئی جی کو سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ دریں اثنا آئی جی انعام غنی سے سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے )ایلومینائی لاہور کے وفد کی سی پی او میں ملاقات کی ۔