لاہور(کلچرل رپورٹر)نئی پنجابی فلم ’’جگا جگ دا‘‘ کی ڈبننگ مکمل کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار غلام حسین تونسوی کی نئی پنجابی فلم’’جگا جگ دا‘‘ کی ڈبننگ گذشتہ روز مون سٹوڈیو میں مکمل کی گئی جسے نویدرضانے مکمل کیا۔اس فلم کے فلمساز عبدالحنان ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں وسیم دانیال، صائم، راحیلہ آغا،اچھی خان، شفقت چیمہ، سحر ملک ،ممتاز ملک، شہباز اکمل، آصف سحرائی ودیگر شامل ہیں۔ اداکار وسیم دانیال اس فلم میں ٹائٹل رول نبھارہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران غلام حسین تونسوی نے بتایاکہ ان کی یہ فلم مکمل ہوچکی ہے جسے بہت جلد سینما گھروں کی زینت بنایاجائیگا۔