ٹینیسی(ویب ڈیسک)امریکی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کروانا ایسا حیران کر گیا کہ وہ لائسنس آفس سے موصول ہونے والا جواب دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی جیڈ ڈوڈ نے اپنے ڈارئیونگ لائسنس کی مدت میعاد ختم ہونے پر اسے آن لائن سسٹم کے ذریعے تجدید کروایا لیکن جب اس کی میل واپس آئی توڈرائیونگ لائسنس پر ایک خالی کرسی کی تصویر دیکھی جہاں ان کی تصویر ہونی چاہیے تھی، یہ دیکھ کر وہ تھوڑی دیر کے لیے غیر یقینی کی حالت میں چلی گئیں۔