اوڈیسا (ویب ڈیسک) یوکرائن میں ننھے بچوں کے درمیان گھٹنوں کے بل دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔اس دلچسپ مقابلے میں گھٹنوں کے بل چلتے معصوم بچوں نے خوب مزے سے ریس لگا کر دیکھنے والوں کے دل جیت لئے ۔بے بی کرالنگ ریس کے دلچسپ مقابلے میں آٹھ سے اٹھارہ ماہ کی عمر کے شہزادے اور شہزادیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور خوب مزے سے گھٹنوں کے بل دوڑتے نظر آئے ۔