لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کراچی میں ٹی وی ڈراموں سے فراغت کے بعد 14مارچ کو لاہور آئیں گے ۔ سینئر اداکار اورنگزیب لغاری جو گزشتہ ایک سال سے کراچی میں مقیم ہیں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر رہے ہیں اپنی مصروفیات ختم کر کے 14مارچ کو لاہور آئیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اورنگزیب لغاری لاہور میں اپنے عزیز اقارب اور دوستوں سے ملاقاتیں کرنے سمیت شوبز سے وابستہ ایک تنظیم کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔