واشنگٹن ( اے ایف پی )امریکہ کے نا ئب صدر ما ئیک پنس نے گز شتہ روز سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ بلاگر بداوی کو رہا کر دے ۔٭نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھا رتی ریاست آسام کو ’غیر قانونی تارکین سے پاک کرنے کی مہم‘ کے دوران اب تک 40 چالیس لاکھ لوگوں کو ان کی انڈین شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے ۔٭ دبئی (آن لائن) دبئی پولیس نے ایک بوسنیائی شخص کو ایک پولیس اہلکار پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ۔٭ راخائن ( نیٹ نیوز ) میانمار کی روہنگیا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ایک سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ امر یکہ کی جانب سے میانمار کی اعلیٰ عسکری قیادت پر پابندیاں خوش آئند ہیں۔٭مانچسٹر(آن لائن) مانچسٹر ایرینا خودکش حملے کے مبینہ ملزم ہاشم عبیدی کو پولیس کے سخت پہرے میں لیبیا سے برطانیہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔٭ لندن ( نیٹ نیوز ) برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج عرب میں بحری جنگی جہاز'کنٹ' کے بھیجے جانے کا مقصد برطانی مفادات کا تحفظ اور آبی ٹریفک کی آزادانہ آمد ورفت کویقینی بنانا ہے ۔