مْکرمی! ہر سال سرکاری اور نجی میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں ایم بی بی ایس میں میرٹ پر داخلہ حاصل کے لئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی زیر نگرانی ملک کے تمام صوبوں میں انٹرمیڈیٹ کورس کے لیول سے لاکھوں طلباء سے ایک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ غریب طلباء اس اْمید سے محنت کرتے ہیں کہ وہ میرٹ پر داخلہ حاصل کرکے مستقبل میں اچھے ڈاکٹر بن کر ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔ لیکن ہر سال ایک مافیا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پیپر لاکھوں روپے کی عوض لیک کروا کر میرٹ پر ڈاکہ ڈالنے میں ملوث ہے۔ جس سے کئی غریب اور محنتی طلباء اپنی ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل نہیں کر سکتے۔ "خْود ہی مْجرم اور خْود ہی مْنصف" کے مصداق اپنے پسند کی ایک کمیٹی تشکیل دیکر اب تفتیش کے نام پر ڈھونگ رچا یا جائے گا،عوام کایہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2023 کو فلفور کینسل کیا جائے۔ بات سیدھی سی ہے کہ پیپر آئوٹ ہونے اور شفاف انکوائری کرانے کے لیئے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکر ایف آئی اے کے سائبر کرائیم سے انویسٹیگیشن کروائیں تو سارے حقائق سامنے آجائیں گے اور واٹس ایپ گروپس کے اکائونٹس کا پتہ چل جائیگا کہ کہاں سے اور کون کون سے نمبروں سے پیپر شیئر کیا گیا ہے۔طلبا کاا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس قومی جْرم میں ملوث تمام افراد، مافیاز، کالی بھیڑوں، کو بے نقاب کیا جائے اور ان کو قانون کے تحت تاریخی اور مثالی سزائیں سنائی جائیں۔ (نور خان بکہرانی، تنگوانی)