Common frontend top

٩٢ کے نام


نگران حکومت اور بے لگام مافیا!

اتوار 10  ستمبر 2023ء
مکرمی !نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی، سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ملک بھر بالخصوص سرحدی علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے،یہ امرخوش آئندہے کہ نہ صرف بجلی چوری میں ملوث افسروں کو تبدیل کیا جائے گا بلکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ٹاسک فورسز بنائی جائیں گی جبکہ بجلی سے متعلق مقدمات کے
مزید پڑھیے


محمد عبداللہ سنبل عہد ساز شخصیت

اتوار 10  ستمبر 2023ء
مکرمی! اللہ تعالی کی رضا پر راضی ہونا ہمارے ایمان کا جزو ہے محمد عبداللہ سنبل کی وفات پر ہر کوئی غم زدہ ہے کیونکہ ملک ایک نیک صفت بیورو کریٹ سے محروم ہو گیا محمد عبداللہ خاں سنبل مرحوم سے اس وقت کا تعلق قائم ہوا جب وہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور تھے اہلیاں لاہور ان کے دور کمشنر تعیناتی میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ساڑھے تین سال ان کے بطور کمشنر لاہور تعیناتی مدت ایک ریکارڈ ہے عوام گریٹر اقبال پارک آزادی چوک فلائی اوور جو دنیا بھر میں ایک شاہکار
مزید پڑھیے


مہنگائی زندگیاں چاٹ رہی ہے

اتوار 10  ستمبر 2023ء
مکرمی ! ایک عام پاکستانی اِس وقت مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی تیزی سے زندگیاں چاٹ رہی ہے۔ نگران حکومت دعویٰ تو روز کرتی ہے لیکن اب تک وہ اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کر سکی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی ریلیف دے سکی۔ عوام کو بیانات کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔منصوبہ بندی کا فقدان ہی ہمیں اِس صورتحال سے دوچار کئے ہوئے ہے۔ اِس وقت ذخیرہ اندوز کھل کر کھیل رہے ہیں، مافیااشیائے خوردو نوش کو گوداموں میں چھپائے بیٹھا ہے لیکن انتظامیہ اْن کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ پاکستان
مزید پڑھیے


وقت،آمدنی اور خیالات کی تقسیم

اتوار 10  ستمبر 2023ء
مکرمی ! مادیت پرستی کی دوڑ میں جیسے جیسے انسانوں نے ایک دوسرے کو شہ اورمات دینے میں سبقت لے جانے کی کوشش کی ویسے ویسے تعلقات اور انسان سے انسان میں ایک وسیع خلیج کے آہنی پردے گرنے لگے۔اور وہ پردے اس قدر دقیق ہو گئے ہیں کہ انہیں نہ پارکیا جا سکتا ہے نہ گرایا جا سکتا ہے بلکہ بعض اوقات تو انسان انہیں گراتے گراتے خود بھی گرجاتا ہے۔ تعیشات زمانہ کے حصول کے چکر میں انسان دو جمع دو کے چکر میں ایسے الجھا کہ اس نے اپنے ہی رشتوں کو گنجھلک بنا کے رکھ دیا۔آج
مزید پڑھیے


نہ ختم ہونے والے بجلی بحران!

اتوار 10  ستمبر 2023ء
مکرمی !پاکستان زرعی ملک ہے بھارت پہلے ہی سندھ طاس معاہدے کے تحت ہمارے پانی کے وسائل پر قابض وغاصب ہے اور سال بھر ہم زراعت کے لئے پانی کی بوند بوند کو ترستے رہتے ہیں۔پاکستان کا نہری نظام دنیا کا بہترین نہری سسٹم تصور ہوتا ہے لیکن ایسے اچھے نطام کا کیا فائدہ جب ان میں سال میں چھ ماہ پانی نہیں بلکہ خشکی ریگ رواں رہتی ہے ۔ ہم نے اپنی ضرورت کے تحت ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر نہ کر کے اپنی زراعت کو بنجر کئے بیٹھے ہیں ، نہ ختم ہونے والے بجلی بحران کا
مزید پڑھیے



قائد اعظم ؒ کی دور اندیشی اور آج کا بھارت!

هفته 09  ستمبر 2023ء
مکرمی !مودی کا بھارتی سپریم کورٹ کو مقبوضہ وادی کی بحالی کا روڈمیپ دینے سے انکار‘کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے باوجود کشمیریوں کے بینرز میں پاکستان سے اظہار محبت‘ دُنیا کے لئے اہم پیغام ہے۔ بھارت کی آج کی ہٹ دھرمی کو قائد اعظم ؒ کی دور اندیشی نے بہت پہلے ہی بھانپ لیا تھا۔ انہیں اس بات کا علم تھا کہ ایک دِن آئے گا جب بھارت کی زمین مسلمانوں کے لئے تنگ کر دی جائے گی۔ آتشِ چنار میں شیخ عبداللہ قائداعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کا دلچسپ احوال لکھتے ہیں ’’ان بیانات کی
مزید پڑھیے


بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کی ضرورت!

هفته 09  ستمبر 2023ء
مکرمی !حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع حافظ آباد میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق اور سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور محکمہ واپڈا کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے جس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف انکابجلی کا کنیکشن منقطع کر یں گئی بلکہ انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات بھی
مزید پڑھیے


غیراخلاقی اور مغرب زدہ معاشرہ!

جمعه 08  ستمبر 2023ء
مکرمی ! ہم ایک ایسے معاشرہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو نہ خلائی ہے نہ اخلاقی ۔ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے کہ ہم بحثیت قوم گھٹیا پن میں مبتلا ہو کر نفسیاتی و سماجی بیمار افراد کا معاشرہ بن کر رہ گئے ہیں۔فہم میں،ذہن میں،اعمال اورذوق میں اور تو اور اسٹائل وفیشن میں بھی ہم واحیاتی کی تمام حدیں پار کرتے جا رہے ہیں،جس کی ایک مثال ہمارے ڈرامے اور سوشل میڈیا کے وہ تمام اکائونٹ ہولڈرز جو سستی شہرت کے لئے اپنے فالوورز بڑحانے کے چکر میں کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے


کرایہ نامہ کدھر ہے؟

جمعه 08  ستمبر 2023ء
مکرمی ! راولپنڈی میں لوکل ٹرانسپورٹ کا کرایہ نامہ 2017ء کے بعد جاری ہی نہیں ہوا۔ جب پٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں مگر جب کم ہوتا ہے تو کمی نہیں لاتے۔ اضافی کرائے کی وصولی پر جب مسافر کنڈیکٹر سے کرایہ نامہ کا پوچھتے ہیں تو کنڈیکٹر کہتا ہے کرایہ نامہ نہیں ہے جس پر خاطر خواہ بحث مباحثہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اکثر مسافر لڑائی جھگڑے سے بچنے کے لئے اضافی کرایہ ادا کر دیتے ہیں۔ البتہ مختلف روٹ بالخصوص راولپنڈی میں سات نمبر روٹ کی پرچی کے پیسے باقاعدگی سے
مزید پڑھیے


پاکستان کا مستقبل مصنوعی ذہانت!

جمعه 08  ستمبر 2023ء
مکرمی !ورلڈ اکنامک فورم کا اندازہ ہے کہ ترقی پذیر دنیا میں آٹومیشن کے نتیجے میں دو تہائی ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کی آبادی اور اس کی حکومت کا استحکام اس سے نمایاں طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔ ایک اور عنصر جو AI آٹومیشن کی وجہ سے ملازمتوں میں کمی کے منفی اثرات کو بڑھا سکتا ہے وہ ہے پاکستان کی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک رسائی کا فقدان۔یہ ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے کہ پاکستان میں جنریٹو AI کے فائدہ مند اثرات توانائی، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، اور ایک قابل افرادی قوت جیسے وسائل کی دستیابی کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں