Common frontend top

یوسف منہاس


زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو


کہتے ہیں چنگاریاں بھڑک اٹھیں تو پھر یہ ہی چنگاریاں مہیب شعلوں میں بدل جاتی ہیں اور شعلے بھڑکیں تو سب کچھ جل کر بھسم ہوجاتا ہے۔ خاکم بدہن ایساکبھی ہو ۔ خیبر سے لے کر کراچی تک جو آواز اٹھ رہی ہے اس پر صاحبان اقتدار کو کان دھرنا ہوں گے۔فوری طور پر مناسب اقدامات اور عوامی امنگوں کے تحت فیصلے نہ کئے گئے تو یہ "بل تحریک"ایسی تحریک میں نہ بدل جائے جب کوئی بھی دوا کارگر نہ ہو۔بجلی کے بلوں میں بھاری بھرکم اضافے اور ٹیکسوں کی بھرمار سے نالاں عوام سڑکوں پر نکل کر اپنے غم و
جمعرات 31  اگست 2023ء مزید پڑھیے

مرے کو مارے شاہ مدار

جمعه 25  اگست 2023ء
یوسف منہاس
مرے کو مارے شاہ مدار اردو زبان کا محاورہ  س وقت بولا جاتا ہے جب پے در پے مشکلات اور مصیبتیں وارد ہوتی رہیں۔۔ایسا ہی کچھ وطن عزیز میں رہنے والی عوام کے ساتھ ہو رہا ہے جو مسلسل مہنگائی کے الاو میں جھونکے جا رہے ہیں لیکن ان کی چیخ و پکار اور دہائیاں کوئی سننے کو تیار نہیں۔ حکومتی زعما ایک طرف کشکول اٹھائے دنیا بھر میں قومی غیرت و حمیت کا جنازہ لئے پھرتے رہے دوسری طرف وطن میں وہی ہٹو ، بچو کی صدائوں میں چھتیس آگے، بتیس پیچھے گاڑیوں کے قافلے، شاہ سے زیادہ شاہ کے
مزید پڑھیے


جو بیجا سو کاٹو !

بدھ 16  اگست 2023ء
یوسف منہاس
لو جی!یہ مرحلہ بھی طے ہوا بالاآخر نگران وزیر اعظم کا تقرر ہو ہی گیا۔ سینیٹر(ر) انوارالحق  ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہوں گے۔نام نہاد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیر اعظم کی باہمی مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ چھوٹے صوبے سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو موقع دیا جائے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس تقرر کے بعد راجا ریاض میڈیا کے سامنے سینہ چوڑا کر کر کے یہ کہہ رہے پیں کہ انہوں نے انوار الحق کا نام تجویز کیا۔ راجا ریاض کو خبر ہونا چاہئے کہ قومی اسمبلی میں ان کی بطور اپوزیشن لیڈر حیثیت صفر
مزید پڑھیے


"ٹیکسوں کی بھر مار، عوامی حکمت عملی"

پیر 31 جولائی 2023ء
یوسف منہاس
چیچوں چیچ گنڈیریاں ، دو تیریاں دو میریاں بندر بانٹ کے اس کھیل نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔اب دو تیریاں دو میریاں  نہیں بلکہ "کروڑوں دیاں دیہاڑیاں  تیریاں تے کروڑاں دیاں  میریاں" ہوتا ہے۔ دن دھاڑے  لوٹ مار کے کیسز جن کا شور و غوغا تھا وہ سب  داخل دفتر ہو چکے۔اس سارے عمل میں غریب عوام کے ٹیکسز کے پیسوں  کا جو بے رحمانہ استعمال ہوا اس کا آڈٹ کیا جائے تو اور کئی ان کہی کہانیاں سامنے آئیں گی۔ اشرافیہ نے من چاہی قانون سازی کر کے عدل کے ایوانوں میں بیٹھے 
مزید پڑھیے


"قائدین کو سوچنا ہو گا"

بدھ 26 جولائی 2023ء
یوسف منہاس
حکومت کا چل چلائو، سیاسی منڈی میں تیزی کا رحجان، انتخابات کے بارے شکوک و شبہات،  سازندوں کا کمال سائفر کا بے وقت راگ،  نواز لیگ انتخابی میدان میں "کھیلن کو مانگے چاند" پیپلز پارٹی کا اصرار تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لیں۔ نگراں آئیں گے یا نگہبان؟ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا عوام ڈیفالٹ ہو گئی۔ آٹا ایک سو ستر، چینی 165، گھی 600 سو سات سو تک بجلی کے بلوں میں پھر اضافہ، ریڈیو ناپید، ٹیکس عائد غریب ہلکان ، عوام نے آسمان کی طرف منہ اٹھا لئے۔ سیاسی جماعتیں حال مست کھال مست، کسی کو کوئی
مزید پڑھیے



"کوئی خبر کرو میرے چارہ گروں کو"

بدھ 19 جولائی 2023ء
یوسف منہاس
آئی ایم ایف سے قرض کے معاہدے کی نوید کے بعد یہ تاثر دیا جا رہا تھا   کہ معاہدہ ہوتے ہی غریب کی قسمت بدل جائے گی۔اس کے ہر دکھ کا مداوا کردیا جائے گا۔ اشیا زندگی سستی ہو جائیں گی ، روز گار ملنا آسان ہو جائے گا۔غریب کے گھر کا ٹھنڈا ہوتا چو لہا پھر سے دہکنے لگے گا۔  ملک کے طول و عرض میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہو جائیں گی۔ حقائق اس کے بر عکس ہیں۔غریب کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ مہنگائی کا سیلاب  ہر شے کو بہائے لے جا رہا ہے۔محفوظ
مزید پڑھیے


"ریاست ہوگی تو سیاست  ہو گی"

جمعرات 13 جولائی 2023ء
یوسف منہاس
سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں، کل کے حریف آج کے حلیف اور کل کے حلیف آج  کے حریف ہو سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اور کہیں وسیع تر قومی مفاد کے نام پر سیاستدان کبھی جڑتے ہیں اور کبھی اختلافات پر ایک دوسرے سے فاصلے بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ بحر سیاست کا کمال ہے کہ وہ طلاطم خیز موجوں  کے باوجود  تمام سیاستدانوں کو اقتدار کے ساحلوں تک پہنچادیتی ہے ہے۔ کل تلک ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا شور مچا رہے تھے آج اقتدار
مزید پڑھیے


’’کوئی بتلائو کہ ہم بتلائیں کیا‘‘

جمعرات 06 جولائی 2023ء
یوسف منہاس
مہنگائی، مہنگائی اور صرف مہنگائی،گرمی جوبن پر لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آسکی، وزرا کی طفل تسلیاں اورحکومتی دعوے ۔غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کون کرے ۔آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے بعد نو ماہ کے لئے اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا۔ جولائی کے وسط میں بورڈ سے معاہدے کی منظوری ہونا باقی ہے۔معاہدہ غریب کی زندگی میں کتنی خوشگوار تبدیلی لائے گا اس ضمن میں تاریخ خاموش ہے تاہم اس کے مہلک اثرات کی داستان بڑی خوفناک رہی ہے۔ قرضے اور میچنگ گرانٹ یا یقین دہانیوں کی بازگشت میںپاکستان کی پہچان بہت سے کلیدی منصوبے جس میں
مزید پڑھیے


’’ہم اتنے سفاک ہیں‘‘

اتوار 25 جون 2023ء
یوسف منہاس
شہزادہ دائود یا دائود خاندان کی انسانی دوستی اور مخیرانہ کاموں کا تذکرہ یہاں ضروری نہیں۔اس خاندان کی طرف سے انسان دوستی کا ایک ایک عمل خود اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس خاندان کو اگر رب جلیل نے اپنی نعمتوں سے نوازا تو انہوں نے بھی حسن معاشرت قائم کر نے اور مستحق افراد کے دکھ کو بانٹنے کے لئے اپنا حصہ پورا پورا ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر ماضی ، حال اور مستقبل سے بے بہرہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دائود فیملی پر تنقید کے تیر برسانا شروع کر دیے۔ ابھی یونان کے
مزید پڑھیے


سیاسی کارکنوں کی تربیت

پیر 19 جون 2023ء
یوسف منہاس
مکالمہ، سوال اور اجتماعی شعور و آگہی کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتی ہیں۔ یہ وہ منبع  ہے جس سے کئی سوتے پھوٹتے ہیں اور سمتوں کا تعین ہوتا ہے۔ اس جدید دور میں جب دنیا انگلیوں کے پوروں پر سمٹ آئی ہو ہم نے اذہان کی بلندی کی سنجیدہ تحریروں اور معلوماتی ویڈیوز کے بجائے  ان خرافات کا انتخاب کیا جس نے نہ صرف  ہماری عقل و دانش کو پا بہ زنجیر کیا  بلکہ ہمیں منزل سے  دور کرتے ہوئے کئی حصوں میں تقسیم کر دیا جس سے ملی وحدت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ ستم بالائے ستم
مزید پڑھیے








اہم خبریں