لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔42 میڈیکل کالجوں کے 6207 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔4651 پاس جبکہ 1545 فیل قرار پائے ۔کامیابی کی مجموعی شرح 75.06 فیصد رہی۔ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمحمد عاطف کے مطابق پہلی پوزیشن قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی مہ پارہ نذیر نے 531/600 نمبر لیکر حاصل کی۔علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے عبداﷲ اقبال نے 525 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر 4 امیدواروں نے 523 نمبر لیکر حاصل کی ۔فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی حافظہ سمیتہ ساجد، رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے سلمان طاہر شامل ہیں۔سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے عمر مصطفی، شالامار مڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے یاسر بلال نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سپلیمنٹری امتحانات3جنوری سے شروع ہوں گے ۔