لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج کے دور میں خود سے بڑی عمر کی لڑکی سے محبت کر بیٹھے تھے اور اُس سے شادی کے لیے بھوک ہڑتال کر دی تھی۔ عاطف اسلم نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کیا ۔ انہوں نے اپنی والدہ کو بتایا تو اُن کی والدہ کا حیرانی سے کہنا تھا کہ اُن سے بڑے 3 بھائی موجود ہیں جن میں سے ابھی کسی کی شادی نہیں ہوئی ہے ، وہ اُن کی شادی کیسے کر دیں، وہ کچھ کماتے بھی نہیں تھے ۔عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر میں 2 سے 3 دن کے لیے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، ایک دن اُن کی والدہ اُن کے پاس روتی ہوئی آئیں کہ کھانا کھا لو، اُن سے اپنی والدہ کو روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا اور انہوں نے شادی کا ارادہ ترک کر دیا۔