لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے کے بعد پنجاب میں یہ دوسرا سرکاری سنٹر بن گیا ہے ۔سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا اور آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے تک جاری رہا۔ندیم کو اس کی بھانجی نے اپنے جگر کا کچھ حصہ عطیہ کیا ۔شہری ندیم کو اس کی اہلیہ کی بھانجی نے جگر دیا جو موبائل ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے ۔ڈاکٹر فیصل ڈار نے ہسپتال کی انتظامیہ کی کوششوں کے ساتھ جگر ٹرانسپلانٹ کے سرجنز،فزیشنز، دیگر شعبہ جات اور ایڈمنسٹریشن کی تعریف کی جن کی انتھک محنت نے اس سنگِ میل کو عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔